نئی دہلی،17اکتوبر(یواین آئی)جنوب مغربی دہلی کے نجف گڑھ علاقے میں ایک اسکول ٹیچر اور اس کی بیٹی نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ جنوب مغربی دہلی کے پولیس ڈپٹی
کمشنر سریندر کمار نے بتایا کہ ٹیچر اور اس کی بیٹی کی شناخت انیتا اور ریا کے طور پر کی گئی ہے۔ مسٹر کمار کے مطابق پولیس کو واقعہ کی اطلاع آج صبح پونے آٹھ بجے ملی۔